دیربالا(بیورو نیوز) کارو درہ کے رہاٸشی سرزمین ولد گلفراز نے سعودی عرب سے رابطہ کر کے اپنے پھول جیسے پیارے بیٹھے کی المناک موت کی روداد سناتے ہوٸے کہا ہے کہ میرا نوعمر بیٹا اچانک بیمار ہوا جس کو واڑی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتداٸی ٹریٹمنٹ دینے کے بعد دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ پہنچانے کی تاکید گٸ تیمرگرہ ہسپتال پہنچنے کے بعد بچے کو پشاور ریفر کیا گیا لیکن ایمبولینس کی عدم دستیابی کی وجہ سے میرا نھنھا بیٹا 3گھنٹے تک ہسپتال میں تڑپتارہا بعد میں 28ہزار روپے کرایہ کے عوض ایمبولینس مل کر مریض کو پشاور روانہ کیا گیا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا ۔بچے کے افسرہ والد نے روتے ہوٸے بتایا کہ کہ اللہ تعالی نے مجھے 9سال بعد بیٹا عطا کیا لیکن وہ بھی عملے کی غفلت کا شکار بنا انہوں نے اعلی حکام سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کو جدید طبی سہولیات سے اراستہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوٸے کہا ہے کہ اگر ہسپتال کو جدید سہولیات سے اراستہ نہیں کیا گیا تو اس طرح اموات کا سلسلہ جاری رہے گا ،اس مسلے پر جب ہم نے ہسپتال عملے سے بات کی تو فون اٹینڈ کرنے والے نے بتایا کہ اس وقت موقع پر کوٸی ایمبولینس موجود نہیں تھے اور اگر موجود ہوتے تو ضرور فراہم کرتا ،

