Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چلڈرن اسپتال میں مبینہ غفلت، معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت ) سکھر چلڈرن اسپتال میں مبینہ غفلت، معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں؟ والدین کا نوٹس لینے کا مطالبہ
     سکھر کے چلڈرن اسپتال میں مبینہ طور پر انتظامی نااہلی، ڈاکٹرز کی غیر ذمہ داری اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث معصوم بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑنے لگی ہیں۔ اسپتال آنے والے بچوں کے والدین اور لواحقین نے شکایت کی ہے کہ بعض اوقات مریض بچوں کو بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی جاتی، جبکہ او پی ڈی، ایمرجنسی اور مختلف وارڈز میں رش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں کے مطابق کئی والدین اپنے بیمار بچوں کو گھنٹوں ڈاکٹرز کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں، جبکہ بعض شعبوں میں عملے کی کمی کے باعث مریضوں کو بروقت توجہ نہیں مل پاتی۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت سے متعلق معاملات میں معمولی غفلت بھی سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے اسپتال انتظامیہ کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنی چاہئیں۔شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور پیرامیڈیکل عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، مریضوں کے لیے ادویات اور طبی سہولیات کی دستیابی بہتر بنائی جائے اور شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر مانیٹرنگ نظام قائم کیا جائے۔واضح رہے کہ سکھر چلڈرن اسپتال (SICHN) کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ 200 بستروں پر مشتمل بچوں کے اسپتال کے طور پر قائم کیا گیا تھا تاکہ اندرونِ سندھ کے بچوں کو معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیرِ صحت سندھ، سیکریٹری صحت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال کے انتظامی امور، ڈاکٹرز کی کارکردگی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا فوری جائزہ لیا جائے ۔

    Related Posts

    چکوال: یونین کونسل کھوتھیاں سہگل آباد میں اہم سیاسی پیش رفت، نجم السلام ہاشمی نجمی ساتھیوں اور برادری سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل چکوال( مہتاب نصیر اعوان) یونین کونسل کھوتھیاں سہگل آباد کی مقامی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سہگل آباد اور ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چکوال نجم السلام ہاشمی نجمی نے اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر نجم السلام ہاشمی نجمی نے سابق صوبائی وزیر و ممبر پنجاب اسمبلی چکوال ملک تنویر اسلم اعوان (سیتھی) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سیاسی قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس سلسلے میں ملک میرج ہال سہگل آباد میں منعقدہ شمولیتی پروگرام میں ملک تنویر اسلم سیتھی کی آمد پر نجم السلام ہاشمی نجمی، ان کے دوستوں اور ساتھیوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب کے دوران نجم السلام نجمی اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو یونین کونسل کھوتھیاں سہگل آباد کی مقامی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    سانگھڑ: فوجی فیڈر واٹر کورس ٹوٹنے سے سیلابی صورتحال، متاثرین کا دھرنا اور روڈ بلاک

    سیالکوٹ: گھوینکی سٹاپ کے قریب حادثہ، ایس ایچ او زخمی

    مقبول خبریں

    سانگھڑ: فوجی فیڈر واٹر کورس ٹوٹنے سے سیلابی صورتحال، متاثرین کا دھرنا اور روڈ بلاک

    نیوجرسی : غزہ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر آدم حموی نے امریکی کانگریس کاالیکشن جیت لیا

    عبر قواس نیویارک سینیٹ کی پہلی فلسطینی نژاد اور پہلی حجاب پوش مسلمان خاتون رکن منتخب!

    تاریخی فتح: مینیسوٹا سے الہان عمر مسلسل پانچویں مرتبہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب؛ ریپبلکن حریف کو بڑے فرق سے شکست!

    لکی مروت میں پولیس کا بڑا آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

    بلاگ

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.