سکھر: رپورٹ بیورو چیف محمد قاسم ملک

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ایک وفد نے گلیمر موبائل مارکیٹ کے صدر عمار فاروقی سے ملاقات کی اور انہیں آل سکھر تاجر اتحاد کا نائب صدر منتخب ہونے پر پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی۔وفد کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر محمد اشرف باجوہ نے کی، جبکہ وفد میں ضلعی صدر فیصل مغل، جنرل سیکریٹری خطیب اللہ شیخ اور دیگر عہدیداران بھی شامل تھے۔اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر محمد اشرف باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ان کی مؤثر نمائندگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عمار فاروقی کی آل سکھر تاجر اتحاد کے نائب صدر کے طور پر نامزدگی تاجر برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

