سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) حکومت پنجاب نے تمام سرکاری محکموں و اداروں سے کنٹریکٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ اس وقت صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری محکموں و اداروں میں 20 ہزار سے زائد ملازمین کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ان کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو حکومت پنجاب نے آئندہ پنجاب کا بجٹ پیش ہونے سے قبل ملازمت سے فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
تمام سرکاری محکموں و اداروں سے کنٹریکٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

