شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل) ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا کے مکین راہگیر اور مسافر آوارہ کتوں کےنرغے میں کمسن بچیوں بچوں سمیت 6افراد کو کتوں نے نوچ نوچ کر جسموں سے گوشت نکال کر کھا لیا زخمی بچوں اور بچیوں کی چیخ وپکار سن کر راہگیروں نے زخمی ہونےوالے بچوں کو کتوں کے نرغے سے نکالا آوارہ کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے اور مختلف سرکاری پروگراموں میں فوٹو سیشن کروانے میں مصروف عمل کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں کمسن چار سالہ نیہا آکاش،8سالہ مہک رضوان اور 15سالہ احسان افضل شامل جن کو لاہور کے ہسپتالوں میں طبی امداد جاری چار سالہ کمسن بچی نیہا کی حالت تشویشناک ہے تفصیلات کے مطابق پچھلے دس روز سے بے نقاب نیوز آوارہ کتوں کی بہتات اور کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کی آواز بنا ھوا ہے تازہ وقوعہ میں آوارہ کتوں نے جہاں کمسن بچوں کے جسم کو چیر پھاڑ ڈالا وہاں ایک معمر خاتون اور نواز نامی شخص نے کتوں کےحملوں سے زخمی ہونے کی تکلیف کے حوالہ سے ناظرین کو آگاہ کیا متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے اور انتظامی امور میں غفلت و لاپرواہی کے مرتکب سرکاری افسران و اہلکاروں کےخلاف تادیبی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے متاثرین کاکہنا ھے کہ پہلے باولے کتوں کے کاٹنے سے انسانی جانوں کا ضیائع ہوچکاہے اور اب ایک کمسن بچی ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ھے خدا نخواستہ اگر بچی کو کچھ ہوجاتا ھے تواس کا ذمہ دار کون ہے گھروں کے کفیل تو کام کاج پر چلے جاتے ہیں اور بچے گلی محلوں کی دکانوں سے گولیاں ٹافیاں لینے جاتے ہیں ٹیوشن سینٹروں میں حصول تعلیم کے لیے جاتے ہیں اور آوارہ کتوں سے زخمی ہوجاتے ہیں والدین کس قرب میں مبتلا ہیں وہی جانتے ہیں

