سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) سیالکوٹ اس کر گردو نواح میں عید قرباں کے قریب آتے ہی اوپن مارکیٹ میں سبز مصالحہ جات، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ۔مارکیٹ سروے کے مطابق لیموں کی سرکاری قیمت 260 روپے فی کلو مقرر تاہم بازار میں یہ 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح چائنہ لہسن کی سرکاری قیمت 380 روپے کے مقابلے میں 500 روپے وصول کی جارہی ہے جبکہ تھائی لینڈ ادرک 260 روپے کی بجائے 400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ٹماٹر کی سرکاری قیمت 40 روپے فی کلو ہے مگر 50 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے، آلو درجہ اول 20 کے بجائے 40 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔ سبز مرچ 90 روپے کے بجائے 120 روپے فی کلو دستیاب ہے، بند گوبھی 45 روپے کے بجائے 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، تربوز کی سرکاری قیمت 40 روپے مگر بازار میں 60 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، سفید خوبانی 240 روپے کے بجائے 290 روپے تک دستیاب ہے جبکہ خربوزہ 60 روپے کی جگہ 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔230والا فالسہ مارکیٹ میں 260 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے، سیب 270 روپے کے بجائے 300 روپے جبکہ درجہ اول کیلا 215 روپے درجن کے بجائے 240 روپے درجن میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح برائلر کے نرخ میں 22 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 497 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صاف گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فارم گیٹ ریٹ کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت 315 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 400روپے فی کلو میں دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 343 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 250 روپے مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 50 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
عید قرباں آتے ہی سبز مصالحہ جات، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

