چنیوٹ(فرحان بلال سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے چنیوٹ پولیس ہائی الرٹ ہے۔مویشی منڈیوں سمیت مختلف شاہراہوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجارہاہے۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے جھنگ روڈ چنیوٹ نزد ٹول پلازہ پر قائم کی گئی مویشی منڈی کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر دیگر پولیس افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی او نے مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی سہولیات کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، ہدایات دیں۔ ڈی پی او نے کیٹل مارکیٹ میں سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، پارکنگ، لائٹنگ و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی اونے ناکہ بندی پوائنٹس کا وزٹ کیاڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایات دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بیوپاریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا چنیوٹ کی مویشی منڈی،مختلف ناکہ بندی پوائنٹس کا وزٹ

