مورو (رپورٹ محمد اسلم مغل)
مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں اور صحافیوں کی جانب سے صحافی کے بھائی پر قاتلانہ حملے اور ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے اور شہر میں بدامنی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جہاں ایس یو پی کے یاسین سومرو، عوامی تحریک کے کامریڈ غلام فرید کلہوڑو، پی ٹی آئی کے جان محمد پنچارو، جے یو آئی کے عبدالمالک ابڑو، پی شعبہ کے اکبر جلبانی، صحافی محمد امین چوہان، علی اکبر کلہوڑو، انور سولنگی، کامران چانڈیو، مسکین کورائی، عارف دل، اطہر پروو، نازڻ عالمانی اور دیگر نے کہا کہ مورو میں کچھ دن پہلے صحافی محمد امین چوہان کے بھائی محمد ابراہیم چوہان پر مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کر کے ڈکیتی کی، لیکن اب تک پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

