کنگن پور (سلطان فرید کی رپورٹ)
تھانہ کنگن پور پولیس نے منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، یہ کارروائی ایس ایچ او غازی کامران شہزاد کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ملزمہ نازیہ عرف رانی کو حراست میں لے لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے 02 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ رانی بی بی اور اس کا خاوند غلام عباس عرصہ دراز سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

