Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کیلئے بڑاریلیف ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرڈر دیدیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :اسلام آبادہائی کورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی بے دخلی سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا۔
    نجی ٹی وی چینل کے مطابق ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے سب لیز ہولڈر اپارٹمنٹ مالکان کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔
    یہ اپیلیں سابق ایئر چیف مجاہد انور خان، سابق صدر آئی سی سی احسان مانی اور سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں، جن میں اپیل کنندگان نے تھرڈ پارٹی رائٹس کے تحفظ کے لیے سنگل بینچ کے پیراگراف 30 کو چیلنج کر رکھا ہے ۔
    اپیل کنندگان کی جانب سے تیمور اسلم اور علی رضا ایڈووکیٹ جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت سی ڈی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین سی ڈی اے بیرون ملک تھے، کل ہی واپس آئے ہیں۔ اس کے باوجود میں نے اس حوالے سے جواب جمع کرایا ہے ۔
    جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ مکمل کیس تو بعد میں سنیں گے، اسٹے کی حد تک ان کی درخواست ہم نے آج دیکھنی ہے، جس پر سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ یہ اپیلیں قابل سماعت نہیں ہیں۔
    جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ جب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں تھا تو کیا ان اپارٹمنٹ مالکان کے معاملے کو دیکھا گیا تھا ؟ انہوں نے جس آرڈر کو چیلنج کیا ہے اس کے مطابق بھی ان کا رائٹ تو موجود ہے ۔

    وکیل کاشف ملک نے کہا کہ اس پیراگراف کے ساتھ ساتھ سنگل بینچ کا مکمل فیصلہ پڑھنا پڑے گا۔ اس موقع پر عدالت کی ہدایت پر اپارٹمنٹ مالکان سے متعلق فیصلے کا پیراگراف پڑھا گیا ۔
    جسٹس انعام امین منہاس نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے ایڈمنسٹریٹر کب تعینات کیا ؟ جس پر اپیل کنندگان کے وکیل علی رضا نے بتایا کہ 12 مارچ 2023 کو سی ڈی اے نے ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا تھا ۔
    وکیل سردار تیمور اسلم نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے بورڈ کی ہدایات کے لیے سی ڈی اے نے آج تک وقت مانگا تھا ۔ ان کے بقول چیئرمین سی ڈی اے پی بیرون ملک تھے بورڈ میٹنگ کا معاملہ تو بعد کا ہے ۔ ریزیڈنس کمیٹی بنائی گئی تھی جو بلڈنگ چلا رہی تھی ۔ ہماری گزارش صرف اتنی ہے کہ سی ڈی اے کو تو مسئلہ ہی نہیں ہونا چاہیے ۔
    وکیل کے مطابق وزیر اعظم نے بھی کمیٹی بنائی ہوئی ہے، ان کی سفارشات آنی ہے، کابینہ سے منظوری ہونی ہے۔ پھر وہ معاملہ سی ڈی اے بورڈ میں جانا ہے ۔ کیا یہ چاہتے ہیں کہ عید کے دنوں میں انہوں نے قبضہ لینا ہے؟۔
    وکیل علی رضا نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے مالکان کے رائٹس کو اس سے قبل سی ڈی اے مان چکا ہے ۔ 15 یا 18 فیصد لیز کی رقم بھی سی ڈی اے وصول کر چکا ہے ۔
    جسٹس انعام امین منہاس نے پوچھا کہ جو لوگ اس بلڈنگ میں داخل ہوئے آپ نے ان کو recognise کیوں کیا ؟ اسی طرح جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ کیا اس بلڈنگ کو مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ ملا تھا ؟

    سی ڈی اے وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تک اس بلڈنگ کو مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں ملا ۔
    جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ کیا سی ڈی اے سو رہا تھا جب مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا تھا اور رہائشیوں نے وہاں رہنا شروع کر دیا ؟۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ اگر بی این پی سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرتا تو کیا ان کا کوئی رائٹ نہیں ہو گا ؟۔
    وکیل سی ڈی اے کاشف ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کا کیس ہے، ان کی اپیلیں قابل سماعت نہیں ہیں ۔
    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخلی سے روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکم دیا کہ تاحکم ثانی اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے۔

    Related Posts

    پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات: مریم نواز کا چوہدری سالک کو قانونی نوٹس

    ڈسکہ: نرس کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا ملزم زین مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ پہلے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ’فاز‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

    مقبول خبریں

    پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات: مریم نواز کا چوہدری سالک کو قانونی نوٹس

    ڈسکہ: نرس کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا ملزم زین مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ پہلے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ’فاز‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

    ’’ بات نکلی ہے تو دور تلک جائے گی’’ جھوٹے الزامات عاجزی اور شفاف جواب تکبر???وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے سوال

    ایل پی جی کوٹہ سسٹم ختم،درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھولا جائے گا، وفاقی وزرا

    بلاگ

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.