سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) ڈسکہ کے علاقہ موترہ اڈہ ڈسکہ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے 20 سالہ ہاشم ولد فاروق کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا۔

