مری (راشد مغل سے)ایس ڈی پی او مری محمد عرفان بٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مری محمد اویس اکرام، انچارج چوکی گھوڑا گلی نفیس سرور ایس آئی نے کارروائی کرتے ہوئے عاشر گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت اسفند نواز سکنہ سنیو، راحیل ولد ظہور سکنہ نمب رومال بروری مری، مدثر ولد ظہیر سکنہ نمب رومال بروری مری کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری، موبائل فون چھیننے اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور چوری شدہ موبائل فون فروخت کر کے حاصل کی گئی رقم برآمد برآمد کر لی

