سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مراد پور سب انسپکٹر قیصر بشیر نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسد عرف اسدا گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان شہریوں کی موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، نقدی چوری کرنے میں ملوث تھے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 30 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے5 موٹر سائیکلیں2 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی6 موبائل فونز
اور 30 بور پستول ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان. اسد علی ولد محمد ریاض رہائشی ضلع گجرات حال مقیم گجر ٹاؤن سیالکوٹ،عمیر ولد علیم رہائشی نواں پنڈ اگوکی،علی اصغر ولد عنایت رہائشی ہرڑ اور راہول ولد رفیق رہائشی گوہد پور۔ملزمان علاقہ تھانہ مراد پور میں وارداتیں کرتے تھے جن کو CCTV کیمروں کی فوٹیج سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 30 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ جن سے مزید برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔

