سکھر ( رپورٹ / عبد الرحمان راجپوت ) سکھرپاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کی جانب سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر بڑھتی ہوئی مہنگائی، امن و امان کی ابتر صورتحال، بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، لوڈشیڈنگ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیاسی کارکنوں کی رہائی کے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ضلع سکھر کے صدر گوہر خان کوسو نے کہا کہ ملک بھر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی تھی، جس کے تحت سکھر میں بھی کارکنان نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

