سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) سیالکوٹ کے محلہ فتح گڑھ داراہ آرائیاں اور محلہ پورن نگر میں لٹکتی بجلی اور پی ٹی سی ایل تاریں موت کا جال بن گئی ہیں۔محلہ فتح گڑھ داراہ آرائیاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا یہاں سڑک پر لٹکتی بجلی اور پی ٹی سی ایل کی تاروں کے باعث قربانی کا جانور ہلاک ہوگیا۔ اہلِ علاقہ کے مطابق کافی عرصے سے تاریں خطرناک انداز میں نیچے لٹک رہی تھیں لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر لٹکتی تاروں کو درست کیا جائے تاکہ کسی بڑے انسانی نقصان سے بچا جا سکے۔
مقامی افراد کے مطابق قریبی الیکٹریشن نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر خطرناک تاروں کو کاٹ کر مزید نقصان ہونے سے بچایا۔ شہریوں نے واپڈا اور پی ٹی سی ایل حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خستہ اور لٹکتی تاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
لٹکتی بجلی اور پی ٹی سی ایل تاریں موت کا جال بن گئی قربانی کا جانور ہلاک

