سرائے سدھو(راؤناصرعلی شادابی)
جعلی کرنسی نوٹ مافیا رکن گرفتار 25 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد
تفصیل کے مطابق SHO تھانہ کہنہ خانیوال عمران شاہد نے جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے گروہ کے خلاف موثر کارروائی کرتے ھوئے گروہ کے ایک اہم رکن کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے 5 ہزار روپے مالیت والے 25 لاکھ روپے مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلئے ہیں اس موقع پر ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے کہا کہ جعلی کرنسی نوٹ کا دھندہ ایک سنگین جرم ھے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا ایسے عناصر غریب سادہ لوح لوگوں اور کاروباری طبقہ کیلئے ناسور ہیں ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے خلاف مذید کارروائی اور تحقیقات بھی تیزی سے جاری ہیں

