اسلام آباد (حاجی محمد شفیق / بیورو چیف) اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارت خانے میں “ترکش کُوزین ویک 2026” کا انعقاد “دی ہیریٹیج ٹیبل” کے عنوان سے کیا جمہوریہ ترکیہ کی وزارتِ ثقافت و سیاحت نے “ترکش کُوزین ویک 2026” کا باضابطہ عنوان “دی ہیریٹیج ٹیبل” مقرر کیا ہے، جس کا مقصد ترک کھانوں کے ذریعے محفوظ ثقافتی کہانیوں، روایات اور مشترکہ یادوں کو اجاگر کرنا ہے۔ترکش کُوزین ویک 21 سے 27 مئی 2026 تک ترکیہ بھر کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں موجود ترک سفارتی مشنز اور ثقافتی مراکز میں خاتونِ اول محترمہ امینہ اردوان کی سرپرستی میں منایا جائے گا۔یہ سالانہ تقریب ترکیہ کے شاندار ثقافتی و غذائی ورثے اور مختلف اقوام و ثقافتوں کو قریب لانے میں اس کے کردار کو نمایاں کرتی ہے۔اس سال کا موضوع ترک کھانوں کو صرف مختلف پکوانوں کے مجموعے کے طور پر نہیں بلکہ ایک زندہ ثقافتی ورثے کے طور پر پیش کرتا ہے، جو صدیوں پر محیط ہجرت، رسومات، روایات اور دسترخوان کے گرد مشترکہ تجربات سے تشکیل پایا ہے۔پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عزت مآب عرفان نذیروغلو نے 20 مئی 2026 کو ترک سفارت خانے کی رہائش گاہ میں ترکش کُوزین ویک کے موقع پر ترک کھانوں کے روایتی اور لازوال پکوانوں پر مشتمل عشائیے کا اہتمام کیا۔
اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارت خانے میں “ترکش کُوزین ویک 2026” کا انعقاد

