سکھر (رپورٹ: عبد الرحمان راجپوت) جی ایم سی ہسپتال سکھر میں آفس سپرنٹنڈنٹ علی داد کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقادجی ایم سی ہسپتال سکھر کی تاریخ میں ایک جذباتی، یادگار اور قابلِ فخر لمحہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب ہسپتال کے مایہ ناز، فرض شناس، بااخلاق اور انتھک خدمات انجام دینے والے آفس سپرنٹنڈنٹ علی داد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے علی داد کی طویل اور مثالی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
جی ایم سی ہسپتال سکھر میں آفس سپرنٹنڈنٹ علی داد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

