ملتان (ملک جابر عبّاس سے)
ڈپٹی کمشنر لودھراں چوہدری محمد اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ایس ڈی ای او پیرا فورس لودھراں شاہد حسین سپرا کی زیر نگرانی انفورسمنٹ آفیسر شعیب تارڑ نے مختلف علاقوں میں دکانوں کی چیکنگ کرتے ہوئے سرکاری نرخناموں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔چیکنگ کے دوران دکانداروں کے پاس موجود سرکاری نرخنامے چیک کیے گئے اور اشیائے ضروریہ کی فروخت سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ٹیم نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر دکانداروں کے گوداموں اور اجازت ناموں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ انہیں ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ کی گئی۔شاہد حسین سپرا نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔

