تربت:(نامہ نگار احسان بلوچ تربت)
دشت میں پولیس کی کارروائی کارروائی، 28 افغان باشندے گرفتار پولیس نے سنگئی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کھیتوں میں چھپے 28 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد خفیہ طور پر علاقے میں موجود تھے جنہیں کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔گرفتار شدگان میں مختلف عمر کے افراد شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

