لیاقت پور(تحصیل رپورٹر)عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی سمیت جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھایا جائے گا
شہری عملہ صفائی ستھرائی سے تعاون کرتے ہوئے جانوروں کی آلائشوں کو گھروں سے باہر ایک طرف رکھ دیں گے عیدالاضحیٰ کے ایام میں عملہ صفائی بھرپور انداز میں اپنی زمہ داریاں پوری کرے گا شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی میں کنٹرول روم بھی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار غلام مرتضیٰ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور نے میونسپل کمیٹی لیاقت پور میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد غلام مرتضیٰ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر تحصیل بھر میں عملہ صفائی چھٹیوں کے باوجود اپنی زمہ داریاں پوری کرنے کے لئے متحرک ہو گا انہوں نے شہریوں سے بھی عملہ صفائی میونسپل کمیٹی سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے غلام مرتضیٰ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو گھروں سے باہر رکھیں گے جسے میونسپل کمیٹی عملہ بروقت اٹھائے گا تاہم کسی گلی یا محلے میں کوئی آلائش پڑی نظر آئے تو شہری ہمیں اطلاع دے اور بروقت آلائش کو اٹھا لیا جائے گا میونسپل کمیٹی میں منعقدہ اجلاس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد ایس ڈی پی او لیاقت پور کا نمائندہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، تحصیل منیجر ایس پی اے، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ THQ ہسپتال، محمد صابر اکرم،سید ثناء اللہ شاہ بھی شریک تھے

