تربت:(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے بالی کرکٹ اسٹیڈیم پر قبضے کی کوشش ناکام بناکر زیر تعمیر دیوار گرا دی۔ کرکٹ اسٹیڈیم میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تربت کو موقع پر بھیجا اور قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت جاری کی۔کرکٹ سے وابستہ حلقوں اور نوجوانوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے کھیلوں کے میدانوں کے تحفظ کیلئے اہم اقدام قرار دیا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی کی اسپورٹس دوستی اور فوری کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا
اسسٹنٹ کمشنر تربت ان ایکشن،بالی کرکٹ اسٹیڈیم پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی، غیر قانونی تعمیرات مسمار

