حسین بنگش کی رپورٹ
ضلع کرم میں وسطی کرم کے علاقے مناتو کامران کلے میں شدت پسندوں کے دو گروہوں کے درمیان خونریز جھڑپ کے نتیجے میں 18 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ تصادم شدت پسند کمانڈر کاظم اور ممتاز امتی گروہوں کے مابین پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران شدت پسند کمانڈر ممتاز امتی بھی مارا گیا۔ واقعے کے بعد مقامی قبائل نے لاشیں اٹھا کر تدفین کا عمل شروع کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق وسطی کرم میں شدت پسندوں کے کئی گروہ سرگرم ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز اس سے قبل بھی متعدد بار علاقے میں آپریشن کر چکی ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

