واشنگٹن ڈی سی :برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس اور ملکہ کیملا پیر کے روز چار روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کیا۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ اور برطانیہ کے درمیان ایران جنگ کے معاملے پر اختلافات موجود ہیں۔
یہ دورہ کنگ چارلس کے دورِ حکومت کا اب تک کا سب سے اہم اور نمایاں سرکاری دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات بھی منائی جا رہی ہیں۔ یہ دو دہائیوں بعد کسی برطانوی بادشاہ کا امریکہ کا پہلا دورہ ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے رسمی خیرسگالی کا تبادلہ کیا، جس کے بعد بادشاہ اور ملکہ کے اعزاز میں چائے کی تقریب منعقد کی گئی۔ بعد ازاں برطانوی سفیر کی رہائش گاہ پر استقبالیہ دیا گیا جس میں امریکی سینیٹر ٹِڈ کروز اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

