Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیلے فورنیا :امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای و) ٹِم کُک نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
    منگل کے روز ایپل کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی پریس ریلیز میں اعلان کیا گیا کہ ٹِم کُک کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹیو چیئرمین بن جائیں گے جبکہ جان ٹرنَس جو اس وقت سینیئر نائب صدر برائے ہارڈویئر انجینیئرنگ ہیں، یکم ستمبر 2026 سے ایپل کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
    ٹِم کُک موسمِ گرما تک بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے اور اس دوران وہ جان ٹرنَس کے ساتھ مل کر ہموار منتقلی کو یقینی بنائیں گے۔ ایگزیکٹیو چیئرمین کے طور پر وہ کمپنی کے مختلف امور میں معاونت کریں گے جن میں دنیا بھر کے پالیسی سازوں سے رابطہ بھی شامل ہوگا۔

    ٹِم کُک نے کہ ’میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز یہ رہا کہ میں ایپل کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر رہا اور مجھے اس غیرمعمولی کمپنی کی قیادت سونپی گئی۔ میں ایپل سے دل و جان سے محبت کرتا ہوں اور اس بات پر بے حد شکر گزار ہوں کہ مجھے ایسے ذہین، تخلیقی اور مخلص لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جو ہمارے صارفین کی زندگی بہتر بنانے اور بہترین مصنوعات و خدمات بنانے کے لیے ہمیشہ پُرعزم رہے۔‘
    ایپل کے نئے سی ای او جان ٹرنس کون ہیں ؟

    ’جان ٹرنَس میں ایک انجینیئر کی سوچ، ایک موجد کی روح اور دیانت داری کے ساتھ قیادت کرنے والا دل موجود ہے۔ وہ ایک وژن رکھنے والے رہنما ہیں جن کی گزشتہ 25 برسوں میں بے شمار خدمات ہیں۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ وہ ایپل کو مستقبل کی جانب لے جانے کے لیے بہترین انتخاب ہیں اور میں ان کے ساتھ اس منتقلی کے دوران اور اپنے نئے کردار میں کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘دوسری جانب آرتھر لیونسن جو گزشتہ 15 برس سے نان ایگزیکٹیو چیئرمین رہے ہیں، یکم ستمبر 2026 سے لیڈ انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کا کردار سنبھالیں گے جبکہ جان ٹرنَس اسی تاریخ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ بھی بن جائیں گے۔ٹِم کُک 1998 میں ایپل میں شامل ہوئے اور 2011 میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنے۔ ان کی قیادت میں ایپل نے متعدد مصنوعات اور خدمات متعارف کروائیں جن میں ایپل واچ، ایئر پوڈز اور ایپل وژن پرو شامل ہیں جبکہ آئی کلاؤڈ، ایپل پے، ایپل ٹی وی اور ایپل میوزک جیسی سروسز بھی متعارف ہوئیں۔
    ان کے دور میں ایپل کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 350 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی یعنی 1000 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ آمدنی 2011 کے 108 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2025 میں 416 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

    جان ٹرنَس 2001 میں ایپل سے وابستہ ہوئے، 2013 میں نائب صدر برائے ہارڈویئر انجینیئرنگ بنے اور 2021 میں ایگزیکٹیو ٹیم کا حصہ بنے۔ انہوں نے آئی فون، آئی پیڈ، میک اور ایپل واچ سمیت متعدد مصنوعات کی ہارڈویئر انجینئرنگ کی قیادت کی۔
    میک کمپیوٹرز کی ترقی میں ان کا کردار اہم رہا، جبکہ حالیہ مصنوعات جیسے میک بک نیو اور آئی فون 17 سیریز بھی ان کی ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ ان کی قیادت میں ایئر پوڈز کو مزید بہتر بنایا گیا اور انہیں صحت سے متعلق استعمال کے قابل بھی بنایا گیا۔
    انہوں نے مصنوعات کی مضبوطی، پائیداری اور ماحول دوست ڈیزائن میں بھی اہم کردار ادا کیا، جن میں ری سائیکل ایلومینیم، تھری ڈی پرنٹڈ ٹائٹینیم اور مرمت کے بہتر نظام شامل ہیں۔
    ایپل سے قبل وہ ورچوئل ریسرچ سسٹمز میں مکینیکل انجینیئر کے طور پر کام کر چکے ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی آف پنسلوینیا سے مکینیکل انجینیئرنگ میں بیچلر ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

    Related Posts

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.