Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سویڈن : اسکرین کو خیرباد، کتابوں اور قلم کی واپسی – کیا ڈیجیٹل تعلیم کا جادو ٹوٹ گیا؟

      سوزوکی GR 150 اب خواب نہیں، حقیقت! زیرو مارک اپ اور آسان قسطوں کا شاندار منصوبہ متعارف

      بڑی اسکرین اور ‘میگا’ بیٹری کا جادو: ریڈمی نے R70 سیریز کے دو نئے اسمارٹ فونز میدان میں اتار دیے

      اصلی یا نقلی؟ اب مارک زاکربرگ کا ‘اے آئی جڑواں’ کرے گا میٹا کے ملازمین کی کلاس!

      پنجاب میں ‘روڈز انقلاب’: مریم نواز کا تھل ایکسپریس وے اور رنگ روڈز سمیت میگا پراجیکٹس کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل میں 10 روزہ جنگ بندی کرا دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو ہوئی ہے اور یہ دونوں ممالک 10 دن کی جنگ بندی پر اتفاق کر چکے ہیں۔
    ٹروتھ سوشل میں پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’امن کے حصول کے لیے ان دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ ایسٹرن ٹائم کے مطابق شام پانچ بجے باضابطہ طور پر 10 دنوں کے لیے جنگ بندی شروع کریں گے۔‘

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اب تک نو جنگیں ختم کرواچکے ہیں اور ’یہ 10ویں ہوگی۔‘
    اپنی ایک اور پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ نیتن یاہو اور جوزف عون کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان ’معنی خیز بات چیت‘ کے لیے وائٹ ہاؤس مدعو کریں گے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان 1983 کے بعد پہلے مذاکرات ہوں گے۔
    ’دونوں فریق امن چاہتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ جلد ہی ہو جائے گا۔‘
    آج رات شروع ہونے والی متوقع دس روزہ جنگ بندی اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان چھ ہفتوں سے زیادہ جاری رہنے والی جنگ کے بعد لبنان کے لیے بہت ضروری ریلیف فراہم کر سکتی ہے۔
    ملک میں دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 10 لاکھ لوگ بےگھر ہو چکے ہیں۔
    ابتدائی اشاروں سے معلوم ہوتا ہے کہ حزب اللہ اس معاہدے کی پاسداری کرے گی۔
    سینیئر رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ کا کہنا ہے کہ انھیں قلیل مدتی جنگ بندی پر بریف کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ اسرائیل کی جانب سے ہر قسم کے حملے رُکنے کی صورت میں وہ اس جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔
    دوسری طرف اسرائیل کے رہنما نیتن یاہو ایک بار پھر اپنے امریکی اتحادی کی جانب سے واشنگٹن کے مفادات کے مطابق قدم اٹھانے کے دباؤ میں ہیں اور ایک بار پھر انھیں اس حقیقت کا براہِ راست سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ یہ مفادات اُن کے اپنے مفادات سے مختلف ہیں۔

    Related Posts

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ایران امریکا معاہدہ کے لئے اسلام آباد جاؤں گا، ڈونلڈ جے ٹرمپ صدر امریکا

    امن معاہدہ نہ ہوا تو ایران حملوں کے لئے تیاررہے، امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ

    مقبول خبریں

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ایران امریکا معاہدہ کے لئے اسلام آباد جاؤں گا، ڈونلڈ جے ٹرمپ صدر امریکا

    تہران:ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ملاقات

    نوزائیدہ بچے کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر دریا میں بہادیا گیا،ویڈیو وائرل

    سویڈن : اسکرین کو خیرباد، کتابوں اور قلم کی واپسی – کیا ڈیجیٹل تعلیم کا جادو ٹوٹ گیا؟

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.