Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سویڈن : اسکرین کو خیرباد، کتابوں اور قلم کی واپسی – کیا ڈیجیٹل تعلیم کا جادو ٹوٹ گیا؟

      سوزوکی GR 150 اب خواب نہیں، حقیقت! زیرو مارک اپ اور آسان قسطوں کا شاندار منصوبہ متعارف

      بڑی اسکرین اور ‘میگا’ بیٹری کا جادو: ریڈمی نے R70 سیریز کے دو نئے اسمارٹ فونز میدان میں اتار دیے

      اصلی یا نقلی؟ اب مارک زاکربرگ کا ‘اے آئی جڑواں’ کرے گا میٹا کے ملازمین کی کلاس!

      پنجاب میں ‘روڈز انقلاب’: مریم نواز کا تھل ایکسپریس وے اور رنگ روڈز سمیت میگا پراجیکٹس کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امن معاہدہ نہ ہوا تو ایران حملوں کے لئے تیاررہے، امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے امن معاہدہ قبول نہ کیا تو امریکا اس پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

    امریکی فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں ناکہ بندی کو نافذ کیا جائے گا۔پینٹاگون میں جمعرات کو نیوز بریفنگ کے دوران پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ یہ ایران کے پاس خوش حال مستقبل کا انتخاب کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران یہ سنہری راستہ اختیار کر سکتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے عوام کے لیے یہی راستہ چنے گا۔پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی فوج کی ہر سرگرمی پر ہماری نظر ہے اور ایران کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اسکا امریکا کی عسکری صلاحیتوں کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہے۔ امریکی وزیرِ جنگ نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہے اور ہر قسم کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔امریکی وزیرِ جنگ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے لیے امریکا صرف اپنی 10 فیصد فوج استعمال کر رہا ہے اور وہ جتنا عرصہ چاہے اس ناکہ بندی کو برقرار رکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے حوالے سے تعاون نہ کیا تو امریکا اس کے ایٹمی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز کانفرنس کے دوران امریکی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران میں اپنے پائلٹس کو بچانے کے لیے دو ناممکن ریسکیو آپریشنز کیے لیکن امریکی میڈیا کو ہماری کامیابیاں نظرنہیں آتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو امریکی کامیابیوں پرآنکھیں کھولنا ہوں گی۔
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بریفنگ میں کہا کہ امریکا کسی بھی ایرانی پرچم بردار جہاز یا ایران کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنے والے جہاز کا تعاقب کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی ناکہ بندی کو ایران کی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں نافذ کیا جائے گا۔ جنرل ڈین کین کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے جہازوں کو روکا جائے گا اور انہیں خبردار کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی احکامات پر عمل نہ کرنے والے جہازوں کے خلاف طاقت کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

    Related Posts

    ایران امریکا معاہدہ کے لئے اسلام آباد جاؤں گا، ڈونلڈ جے ٹرمپ صدر امریکا

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل میں 10 روزہ جنگ بندی کرا دی

    نوزائیدہ بچے کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر دریا میں بہادیا گیا،ویڈیو وائرل

    مقبول خبریں

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ایران امریکا معاہدہ کے لئے اسلام آباد جاؤں گا، ڈونلڈ جے ٹرمپ صدر امریکا

    تہران:ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ملاقات

    نوزائیدہ بچے کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کر دریا میں بہادیا گیا،ویڈیو وائرل

    سویڈن : اسکرین کو خیرباد، کتابوں اور قلم کی واپسی – کیا ڈیجیٹل تعلیم کا جادو ٹوٹ گیا؟

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.