اسلام آباد :سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اسے سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کا فنڈ موصول ہو گیا ہے۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ’سٹیٹ بینک کو سعودی عرب کی وزارت خزانہ کی جانب سے دو ارب ڈالر کے فنڈ موصول ہو گئے ہیں۔
State Bank of Pakistan has received funds of US$2 billion from Ministry of Finance, Kingdom of Saudi Arabia in the value date of 15April2026.
— SBP (@StateBank_Pak) April 16, 2026
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو رواں ماہ 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جانی ہے، جو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا 18 فیصد بنتی ہے، تاہم سعودی معاونت کے باعث اس ادائیگی سے ذخائر پر پڑنے والا دباؤ کم ہوگا۔

