Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

      ٹینک جیسا مضبوط! اوپو نے 7000mAh کی ‘میگا بیٹری’ اور ناقابلِ شکست پائیداری کے ساتھ F33 سیریز متعارف کروا دی

      سویڈن : اسکرین کو خیرباد، کتابوں اور قلم کی واپسی – کیا ڈیجیٹل تعلیم کا جادو ٹوٹ گیا؟

      سوزوکی GR 150 اب خواب نہیں، حقیقت! زیرو مارک اپ اور آسان قسطوں کا شاندار منصوبہ متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کراچی ،لاہور سمیت ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، غریب کی پہنچ سے ’قربانی اور گوشت‘ دونوں باہر!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی/لاہور: مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث گوشت کی برآمدات میں کمی کے باوجود قیمتوں میں حکومتی کنٹرول کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ ملک کے دو بڑے شہروں میں گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، جس نے عیدِ قربان سے قبل ہی عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔
    شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ کہیں نظر نہیں آتی قصابوں کی من مانیاں جاری ہیں اور ہر دکاندار اپنی مرضی کا ریٹ وصول کر رہا ہے۔
    کراچی روشنیوں کے شہر میں مٹن (بکرے کا گوشت) کی قیمت 2,700 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جس میں حالیہ دنوں میں 300 روپے کا یکمشت اضافہ کیا گیا ہے۔ ہڈی والا بچھیا کا گوشت 1,400 سے 1,500 روپے، جبکہ بغیر ہڈی کا گوشت 1,800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
    لزندہ دلانِ لاہور کے لیے گوشت خریدنا اب جیب پر بھاری نہیں بلکہ ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں مٹن کی قیمت ریکارڈ 2,800 سے 3,200 روپے کے درمیان ہے، جبکہ بیف (بڑے کا گوشت) 1,200 سے 1,600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
    تاجروں کا موقف ہے کہ ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے مال برداری اور آپریشنل اخراجات کو بڑھا دیا ہے، جس کا بوجھ براہِ راست صارف پر ڈالا جا رہا ہے۔ تاہم، صنعت کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ برآمدات میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سپلائی کے مسائل اور انتظامی کنٹرول کی کمی اصل وجوہات ہیں۔
    رپورٹ میں ایک تشویشناک انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ زیادہ منافع کے لالچ میں مادہ جانوروں (Female Livestock) کو ذبح کیا جا رہا ہے۔ ماہرینِ خوراک کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو مستقبل میں گوشت کی پیداوار میں شدید کمی واقع ہو سکتی ہے، جو ملک کی غذائی تحفظ (Food Security) کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
    عیدِ قربان کی آمد آمد ہے، جہاں پہلے ہی جانوروں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، وہاں اب روزمرہ استعمال کے گوشت کی قیمتوں میں اس اضافے نے "قربانی” کے تصور کو بھی ایک مشکل چیلنج بنا دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف سرکاری نرخ نامے جاری کرنا کافی نہیں، بلکہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
    آنے والے مہینوں میں غذائی افراطِ زر (Food Inflation) میں مزید اضافے کے خدشے نے عوام کو شدید ذہنی تناؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔.

    Related Posts

    10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

    سونے کی پرواز رک گئی،، تین دن متواتر اضافے کے بعد کمی، چاندی بھی نقش قدم پر

    واپڈا افسروں کے مفت یونٹس بند کرنیکے حوالےسے بڑا فیصلہ آگیا

    مقبول خبریں

    10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

    سونے کی پرواز رک گئی،، تین دن متواتر اضافے کے بعد کمی، چاندی بھی نقش قدم پر

    واپڈا افسروں کے مفت یونٹس بند کرنیکے حوالےسے بڑا فیصلہ آگیا

    نسیم شاہ کے لیے میرے پاس مثبت الفاظ نہیں”، عظمیٰ بخاری کا کرکٹر پر سخت تبصرہ؛ جرمانے سے حکومتی تعلق کی تردید

    مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.