Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کا ایران سے وابستہ دہشت گردی کے متاثرین کے لیے 31 کروڑ ڈالر ہرجانے کا اعلان:  مذاکرات سے قبل بڑا مالیاتی دھچکا یا تصفیے کی راہ؟

      نیویارک، لاگارڈیا ائیرپورٹ پر جیٹ طیارے کی فائربریگیڈ ٹرک کو ٹکر، پائلٹ، کوپائلٹ ہلاک

      راس لفان بحران:”جنگ ختم ہو بھی گئی تو گیس نہیں ملے گی”: توانائی کے ماہرین کے ہوش رُبا انکشافات

      پنجاب میں پہلا سکل سٹی پراجیکٹ قائم کرنے کا فیصلہ

      "جنگ کا جواز ہی جھوٹ نکلا”:جوئے کینٹ کا استعفیٰ اور تلسی گبارڈ کی گواہی: کیا ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے (Impeachment) کا سامنا کرنا پڑے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”حوصلہ مند ایرانی قوم“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:میاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
    ہم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کے لیے ایرانی قونصلیٹ آفس گئے تھے میرا خیال تھا کہ قونصلیٹ آفس کاماحول بڑا افسردہ ہو گا سٹاف بھی غم میں ڈوبا ہوا ہو گا قونصلیٹ آفس کے درودیوار سوگواری کا نقشہ پیش کر رہے ہوں گے لیکن جب ہم پہنچے تو دیکھا کہ قونصلیٹ آفس کی چھتوں میں نصب ساونڈ سسٹم پر قرآن مجید کی تلاوت چل رہی ہے ہشاش بشاش عملہ نے ہمارا استقبال کیا مرکزی ہال پر آیت اللہ خامنہ ای کی تصویر آویزاں تھی اور ایک کونے میں تعزیتی بک رکھی ہوئی تھی جہاں مہمان اپنے تاثرات قلمبند کرتے تھے ایرانی قونصل جنرل سے تعزیتی ملاقات کا اہتمام پاکستان فیڈریشن آف ڈیجیٹل میڈیا اینڈ کالمسٹ کے سربراہ ملک سلمان نے کیا تھا صحافیوں کے وفد کو اہتمام کے ساتھ مرکزی ہال میں بٹھایا گیا اور چند لمحوں کے بعد قونصل جنرل مہران مواحد فر تشریف لے آئے اس موقع پر مترجم اور ان کے سٹاف کے ایک رکن بھی موجود تھے صحافیوں نے اپنے اور پاکستانی قوم کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ایرانی بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے پوری قوم کو موجودہ حالات پر تشویش ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایران پر حملہ بلاجواز ہے ہمیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر دلی افسوس ہے ہم اسے عالم اسلام کا نقصان سمجھتے ہیں اور پاکستانی قوم سمجھتی ہے کہ ایران پر حملہ دراصل عالم اسلام کو کمزور کرنے کی سازش ہے لیکن ہمیں فخر ہے اور پوری امت مسلمہ کو اس پر فخر ہونا چاہیے کہ ایران کی غیور عوام اور لیڈر شپ طاقت کے آگے جھکی نہیں خوفزدہ نہیں ہوئی ہر حال میں مقابلہ کیا اور یہ ثابت کیا کہ ظالم کے آگے ڈٹ جانا ہی جہاد ہے ایرانی قوم نے ثابت قدم رہ کر کربلا والوں کی یاد تازہ کر دی ہے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے نہ صرف ایرانی قوم یکجا ہو گئی ہے بلکہ امت مسلمہ کی بھی آنکھیں کھل گئی ہیں
    ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ہمیں آپ کے جذبات کی قدر ہے ایران ہر حال میں امن قائم رکھنا چاہتا تھا اس کے لیے ایران نے ہر ممکن کوشش بھی کی لیکن ہمیں دوبار مذاکرات میں الجھا کر ہم پر حملہ کیا گیا اس کے بعد ہم تیسری بار ڈسے جانے کے لیے تیار نہیں اب جو ہو گا دیکھا جائے گا ہمیں اندازہ تھا کہ اسرائیل امریکہ حملے کی تیاریاں کر رہا ہے اس کے باوجود ہم نہیں چاہتے تھے کہ امریکہ کو کوئی بہانہ ملے لہذا ہم مذاکرات کر رہے تھے اور مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی تھی کہ امریکہ اور اسرائیل نے ہم پر حملہ کر دیا اس پر ثالثی کروانے والا عمان بھی حیران تھا کہ جب بات چیت آگے بڑھ رہی تھی تو پھر حملے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا لیکن ہمیں دھوکہ دے کر ہم پر حملہ کیا گیا اب دباو اور دھمکیوں میں بات چیت ممکن نہیں اور نہ ہی اب امریکہ اور اسرائیل پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے ہمارے شہید رہبر باور کروا چکے تھے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنانا چاہتا اگر ہمارا جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہوتا تو ہم پہلے ہی بنا چکے ہوتے یہ تو محض ایک بہانہ ہے ایران پر بلاجواز حملہ کیا گیا ہے جس میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے رہائشی عمارتوں کو تباہ کیا جا رہا ہے بچیوں کے سکول کو نشانہ بنا کر معصوم بچیوں کو شہید کر دیا گیا اور اب ایران کے تیل اور گیس کے ذخائر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے انسانی المیے کو جنم دیا جا رہا ہے انھوں نے واضح کیا کہ اب ایران بھی آخری حد تک جائے گا انھوں نے کہا کہ ہماری کسی ہمسایہ ملک سے کوئی دشمنی نہیں ہماری امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ کسی سے کوئی عداوت نہیں ہم صرف ان ملکوں میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں سے ہم پر حملے ہو رہے ہیں انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور قازقستان پر ہم نے حملے نہیں کیے یہ اسرائیل کی کارستانی ہے جس سے وہ ابہام پیدا کرنا چاہتا ہے انھوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ خطے کے ممالک امریکی اڈے ختم کر دیں اور اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے حوصلے بلند ہیں ہم اپنی آذادی اور خود مختاری پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے امریکہ اور اسرائیل ایران کو جھکانا چاہتا ہے جو کہ ممکن نہیں پوری ایرانی قوم اکھٹی ہے اور ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ہم مشرق وسطی میں امریکی اور اسرائیلی منصوبے کامیاب نہیں ہونے دیں گے قارئین ہم نے ایرانی قونصل جنرل کی گفتگو سے اندازہ لگایا کہ ایرانی قوم کے حوصلے بلند ہیں جبر ان کے ارادوں کو متزلزل نہیں کر پایا بلکہ جنگ نے انھیں فولاد کی طرح مضبوط کر دیا ہے اب امریکہ اور اسرائیل کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح عرب ممالک کو ایران کے ساتھ الجھا دیا جائے اس کے لیے جذباتی بھی کیا جا رہا ہے اور ایسے ابہام بھی پیدا کیے جا رہے ہیں کہ آپس میں لڑا دیا جائے اب تک تو خطے کے ممالک ہوشمندی سے کام لیتے ہوئے آپس میں الجھنے سے احتراز برت رہے ہیں لیکن جوں جوں وقت گزرتا جا رہا ہے بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے خطے کے ممالک کی معیشتیں تباہ ہو رہی ہیں توانائی کے ذخائر تباہ ہو رہے ہیں اور سارا نقصان اسلامی ممالک کا ہو رہا ہے ایسے میں اسلامی ممالک کو مل بیٹھ کر کوئی راہ نکالنے کی کوشش کرنی چاہیے پاکستان کو چاہیے کہ وہ ترکیہ، ملائشیا اور سعودی عرب کی مشاورت سے اسلام آباد میں او آئی سی کا اجلاس بلوائے اور اس میں کوئی مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ کسی بڑے المیے سے بچا جا سکے

    Related Posts

    کشمیر پولیس بحران، آئی جی لیاقت ملک نے بازی پلٹ دی،کشمیر پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    صدر مملکت کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو 1,989 فوجی اعزازات دینے کی منظوری، آئی ایس پی آر

    "ایران میں تباہی، اسرائیل میں ماتم اور تیل کی قیمتوں کا زلزلہ: کیا ٹرمپ کا ’ہیگستھ‘ پر الزام جنگ ختم کرنے کا نیا پینترا ہے؟”

    مقبول خبریں

    صدر مملکت کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو 1,989 فوجی اعزازات دینے کی منظوری، آئی ایس پی آر

    "ایران میں تباہی، اسرائیل میں ماتم اور تیل کی قیمتوں کا زلزلہ: کیا ٹرمپ کا ’ہیگستھ‘ پر الزام جنگ ختم کرنے کا نیا پینترا ہے؟”

    توانائی بحران،پٹرول کی راشن بندی ، کوپن سسٹم متعارف کرانیکی تجویز، تعلیمی ادارے 15 اپریل تک بند رہیں گے

    پاکستان امریکا-ایران کشیدگی ختم کرانے کے لیے ‘کلیدی ثالث’ قرار”اسلام آباد میں تاریخی مذاکرات کا امکان، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ”

    ڈیل یا دھماکہ؟ ٹرمپ کا ایران کو اب 5 دن کا ‘الٹی میٹم’، تہران کی مذاکرات سے تردید— کیا خام تیل کی قیمتیں گرنے والی ہیں؟

    بلاگ

    کشمیر پولیس بحران، آئی جی لیاقت ملک نے بازی پلٹ دی،کشمیر پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    ”حوصلہ مند ایرانی قوم“ میاں حبیب کا کالم

    ”ڈی سی شپ بچانے کا واحد طریقہ ظلم و بربریت ہے؟“ ملک محمد سلمان کا کالم

    عید پر حقیقی خوشی حاصل کرنے کا طریقہ

    سرحدوں سے آگے جنگ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.