Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”سستا بیچو ،مہنگا خریدو“سولر صارفین پر بجلی گرا دی گئی، نیٹ بلنگ کا نیا قانون نافذ

      ایلون مسک کا بڑا اعلان: مریخ سے پہلے ’چاند‘ پر انسانی بستی بسانے کی تیاری، 10 سال کا ہدف مقرر

      گوگل کا سستا اور طاقتور ’پکسل 10 اے‘ وقت سے پہلے لانچ، فیچرز اور قیمت سامنے آگئی

      کراچی کی شاہراہ پر نصب ڈیجیٹل اسکرینز ہیک: سرعام غیر اخلاقی مواد نشر، انتظامیہ کی فوری کارروائی

      ایکس اور ’گروک‘ پر قانون کا شکنجہ سخت: فرانس میں ایلون مسک کے دفاتر پر چھاپہ، برطانیہ میں ڈیپ فیکس پر تحقیقات شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

      سفیر بھی بسنت کے جادو کے سامنے بے بس،برطانوی ہائی کمشنر نے بھی گڈی اڑائی

      ”تھڑے والوں ” کی الگ اور ایلیٹ کلاس کی بسنت الگ

      دل ہونا چاہیدا جوان عمراں وچ کی رکھیا۔۔۔۔

      نواز شریف کی دوستوں کے ہمراہ بسنت

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بسنت کے بعد پتنگ بازی پر مکمل پابندی برقرار: قانون توڑنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم،بلال صدیق کمیانہ سی سی پی او

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : بسنت فیسٹیول کے باقاعدہ اختتام کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ شہر میں کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کسی رعایت کے بغیر کارروائی کی جائے۔
    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے تمام فیلڈ افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پتنگ بازی کی نگرانی کے لیے پیٹرولنگ اور چیکنگ کا عمل تیز رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔
    لاہور پولیس نے پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت میں ملوث دکانداروں کو بھی آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پتنگوں اور قاتل ڈور کی ترسیل و فروخت ایک ‘قابلِ دست اندازی جرم’ ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
    پولیس چیف نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔ شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی پتنگ بازی نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ قیمتی انسانی جانوں کے لیے بھی انتہائی مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔
    سی سی پی او لاہور نے اعادہ کیا کہ ان تمام اقدامات کا واحد مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

    Related Posts

    شہری کو زنجیروں میں جکڑنے پر آئی جی پنجاب کا بڑا ایکشن، اے ایس پی فارغ، ایس ایچ او معطل اور اہلکاروں پر مقدمہ درج

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی معاونت کیلئے 10 ارب دینے کا اعلان

    تاریخی فیصلہ: ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی ذمہ داریاں فوج سے پولیس اور سول انتظامیہ کو منتقل کرنے کا اعلان

    مقبول خبریں

    ایپسٹین اسکینڈل: ایلون مسک اور مارک زکربرگ کی ‘خفیہ ملاقات’ کا انکشاف، نئی تصویر نے تہلکہ مچا دیا

    کرکٹ کے سب سے بڑے ٹکراؤ کی راہ ہموار: پاکستان کا سری لنکا میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا اعلان

    علاج کرانے چلے تھے، ہڈیاں تڑوا بیٹھے! بھکر میں سرکاری ایمبولینس سے مریض اسٹریچر سمیت سڑک پر جا گرا،

    بھاٹی گیٹ کیس، صلح ہونے پر عدالت نے ملزمان کو رہا کردیا

    لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکا ہے، میں نے خود پتنگ اڑائی،علیمہ خان

    بلاگ

    ”جہاں انصاف سے پہلے نقاب اتارنے کی فرمائش ہوتی ہے“

    سرنڈر یا سمجھوتہ؟ مسکراہٹ نے کئی سوال چھوڑ دیے،،،

    “نااہل افسر شاہی“ سینئیر کالم نگار توفیق بٹ

    رشوت خور پولیس، طویل انکوائریاں اور عام شہری کی فوری گرفتاری،، احتساب کا دوہرا معیار بے نقاب

    ایک ماں، ایک معصوم بچی، اور سچ کی لاش: KPI فیک رپورٹس نے بھاٹی گیٹ سانحہ کیسے جنم دیا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.