Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سرنڈر یا سمجھوتہ؟ مسکراہٹ نے کئی سوال چھوڑ دیے،،،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    تصویر میں دو مسلح افراد کو پولیس کی بکتر بند گاڑی کے عقب میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں نے روایتی اجرک اوڑھ رکھی ہے، سر پر سندھی ٹوپی ہے اور انداز ایسا ہے جیسے کسی خوف، ندامت یا انجام کا نہیں بلکہ مکمل اطمینان اور فتح مندی کا ہو۔ ایک ڈاکو کے چہرے پر نمایاں مسکراہٹ محض ایک تاثر نہیں بلکہ پورے نظامِ انصاف پر ایک گہرا اور خاموش طنز بن کر سامنے آتی ہے۔
    یہ وہی کچے کے بدنام ڈاکو ہیں جن پر قتل، اغوا برائے تاوان، پولیس مقابلوں اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔ مگر گرفتاری یا سرنڈر کے مناظر میں مجرموں کی بجائے مہمانوں جیسا سلوک نمایاں دکھائی دیتا ہے۔ ہتھکڑیوں کی جگہ اجرک، سختی کی جگہ سہولت اور خوف کی جگہ اعتماد یہ سب ایک ایسی تصویر پیش کر رہے ہیں جو عوامی سوچ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔
    ذرائع کے مطابق یہ سرنڈر کسی بڑے آپریشن، طویل محاصرے یا دباؤ کے نتیجے میں نہیں ہوا بلکہ رضاکارانہ واپسی کے نام پر طے پایا۔ اس کے فوراً بعد طبی سہولتیں، نرم رویہ اور خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ یہی طرزِ عمل برسوں سے کچے کے علاقوں میں جرائم کے تسلسل کو تقویت دیتا آ رہا ہے، جہاں طاقتور ملزمان چند رسمی کارروائیوں کے بعد دوبارہ آزاد فضا میں سانس لیتے نظر آتے ہیں۔
    قانونی ماہرین کے مطابق ایسے مقدمات میں اکثر مدعیان پر دباؤ، صلح یا خاموشی ایک معمول بن چکا ہے۔ نتیجتاً سنگین جرائم فائلوں میں دب جاتے ہیں، گواہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور ملزمان باعزت انداز میں رہا ہو جاتے ہیں۔ اسی حقیقت کے باعث یہ سرنڈر خوف یا ندامت نہیں بلکہ مکمل حساب کتاب کے تحت کیا گیا قدم محسوس ہوتا ہے۔
    عوامی ردِعمل شدید ہے۔ عام شہری اسے دوہرے معیار کی واضح مثال قرار دے رہے ہیں، جہاں معمولی الزام میں گرفتار نوجوان برسوں مقدمات بھگتتے رہتے ہیں جبکہ مسلح مجرم چند دن کی کارروائی کے بعد سہولتوں کے ساتھ نکل جاتے ہیں۔
    تصویر میں ابھرتی ہوئی مسکراہٹ دراصل اسی اعتماد کی علامت ہے کہ یہاں انجام سخت نہیں، صرف وقتی رکاوٹ ہے۔ یہ منظر سرنڈر سے زیادہ ایک ایسے نظام پر بھروسے کی تصویر ہے جہاں جرم وقتی تکلیف تو بن سکتا ہے، مستقل سزا نہیں۔
    اب ریاست کے لیے یہ لمحہ محض گرفتاری کا نہیں بلکہ ساکھ کا امتحان ہے۔ آیا یہ مسکراہٹ واقعی قانون کی گرفت میں آ کر مٹے گی یا حسبِ روایت چند فائلوں کے بند ہوتے ہی کچے کی سرزمین ایک بار پھر ان کے قدموں کی چاپ سنے گی۔

    Related Posts

    پاک افغان سرحدپر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی تشکیل کی دراندازی کی کوشش ناکام

    پاکپتن میں ہولناک ٹریفک حادثہ، بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 15جاں بحق 33زخمی

    فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

    مقبول خبریں

    پاک افغان سرحدپر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی تشکیل کی دراندازی کی کوشش ناکام

    پاکپتن میں ہولناک ٹریفک حادثہ، بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 15جاں بحق 33زخمی

    مڈ ٹرمز میں شکست کے بعد وائٹ ہاؤس میں اقتدار کی جنگ: جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نے پیٹ ہیگسیٹھ کے خلاف محاذ کھول دیا

    فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

    ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

    بلاگ

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.