Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایکس اور ’گروک‘ پر قانون کا شکنجہ سخت: فرانس میں ایلون مسک کے دفاتر پر چھاپہ، برطانیہ میں ڈیپ فیکس پر تحقیقات شروع

      ٹیکنالوجی کی دنیا کا بڑا سودا، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کمپی XAI کو خرید لیا

      آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے قوانین ہوا میں اڑا دیے؟ اسرائیلی فوج کی مدد پر گوگل کے خلاف سنگین انکشافات

      سوشل میڈیا کا مفت استعمال ختم؟ میٹا کا فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے لیے ’پریمیم سبسکرپشن‘ کا اعلان

      "پنجاب بنا ڈیجیٹل!گوگل ٹیک ویلی’ کا قیام؛مریم نواز نے وزرا کے ہمراہ اے آئی ٹریننگ سیشن کی خود قیادت کی”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      تہران کے پر ہجوم شاپنگ کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی،دھوئیں کے بادل چھا گئے

      نئے آئی جی پنجاب کے بعد بھی سی سی ڈی کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، سہیل ظفر چٹھہ

      13 سال سے صوبہ پسماندہ کیوں؟ طالبہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے سخت سوالات

      میڈیا کی محتاجی ختم، ڈی جی پی آر کی او بی وین کا افتتاح،وزیراعلیٰ مریم نواز نے معائنہ کیا

      خوشاب : عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی اپنے آبائی گاؤں آمد؛ رقت آمیز مناظر

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صائم کے چھکے، پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلا ٹی 20 ہرا دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے دی ہے۔
    جمعرات کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا سکی۔
    اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور کپتان ٹریوس ہیڈ نے کیا، تاہم اوپننگ جوڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکی۔ آسٹریلیا کو پہلا نقصان میتھیو شارٹ کی صورت میں ہوا جو پانچ رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔کپتان ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 23 رنز سکور کیے، تاہم وہ بھی صائم ایوب کا شکار بنے۔ اس کے بعد کیمرون گرین نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 36 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، وہ محمد نواز کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
    میٹ رینشا نے 15 رنز بنائے لیکن آغا سلمان اور عثمان خان کی مشترکہ کوشش سے رن آؤٹ ہو گئے، جبکہ کوپر کونولی بغیر کوئی رن بنائے ابرار احمد کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ مچل اوون آٹھ رنز بنا کر محمد نواز کے ذریعے رن آؤٹ ہوئے۔
    وکٹ کیپر جوش فلپ 12 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ جیک ایڈورڈز پانچ رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔ آخری اوورز میں زیویئر بارٹلیٹ نے مزاحمت کرتے ہوئے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جبکہ ایڈم زمپا پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے دو، دو جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا تو صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا۔
    پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور اسے پہلا نقصان صاحبزادہ فرحان کی صورت میں ہوا، وہ بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔
    صائم ایوب دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
    اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا 39، بابر اعظم 24، فخر زمان 10 اور وکٹ کیپر عثمان خان 18، شاداب خان ایک، شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز 15 اور سلمان مرزا چار رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
    آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور ماہلی بیئرڈمین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    Related Posts

    ٹیکنالوجی کی دنیا کا بڑا سودا، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کمپی XAI کو خرید لیا

    عمران خان کا کوئی آپریشن نہیں ہوا، صرف ٹیکہ لگا ہے، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ

    بسنت 2026، دو دنوں میں 34 کروڑ کی ڈور، گڈے ،پتنگیں فروخت،

    مقبول خبریں

    ٹیکنالوجی کی دنیا کا بڑا سودا، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے آرٹیفیشل انٹیلجنس کمپی XAI کو خرید لیا

    عمران خان کا کوئی آپریشن نہیں ہوا، صرف ٹیکہ لگا ہے، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ

    بسنت 2026، دو دنوں میں 34 کروڑ کی ڈور، گڈے ،پتنگیں فروخت،

    موٹر سائیکل پر حفاظتی راڈ نہ لگوانے پر لاہور گلبرگ میں پہلی ایف آئی آر

    سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات،رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکا حکم

    بلاگ

    رشوت خور پولیس، طویل انکوائریاں اور عام شہری کی فوری گرفتاری،، احتساب کا دوہرا معیار بے نقاب

    ایک ماں، ایک معصوم بچی، اور سچ کی لاش: KPI فیک رپورٹس نے بھاٹی گیٹ سانحہ کیسے جنم دیا؟

    بھاٹی گیٹ سانحہ: تجاوزات،،جعلی انسدادِ تجاوزات، اصلی کمائی فوٹو سیشن اور کروڑوں کی گیم، کالم نگار ملک محمد سلمان کی چشم کشا تحریر

    دکان کے باہر اونٹ باندھنے پر قصاب گرفتار، شہر میں بحث چھڑ گئی

    سانحہ بھاٹی گیٹ تشدد کی بازگشت پر ایکشن ایس ایچ او معطل،اصل ذمہ دار کہاں؟ ڈی آئی جی کا تحقیقات کا حکم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.