Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پینگوئن، برف اور ڈونلڈ ٹرمپ: گرین لینڈ خریدنے کے لیے ’پینگوئن سفارتکاری‘ کا آغاز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن : دنیا بھر کے نقشے بدلنے کے ماہر اور ’ڈیل میکر‘ کے نام سے مشہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے ارادے برف سے زیادہ ٹھنڈے اور عزم پہاڑوں سے زیادہ بلند ہیں۔ اگرچہ انہوں نے یورپ پر ٹیرف کی ’تلوار‘ فی الحال میان میں واپس ڈال لی ہے، لیکن گرین لینڈ کو اپنا بنانے کی پرانی محبت ایک بار پھر مچل اٹھی ہے۔

    The penguin does not concern himself with the opinions of those who cannot comprehend. https://t.co/R0xhDKFkot

    — The White House (@WhiteHouse) January 24, 2026


    پینگوئن کے ساتھ ’رومانوی‘ واک
    وائٹ ہاؤس نے سوشل میڈیا پر اے آئی (AI) سے تیار کردہ ایک ایسی تصویر جاری کی ہے جس نے جہاں انٹرنیٹ پر طوفان برپا کیا، وہیں ماہرینِ حیاتیات کو بھی سر پکڑنے پر مجبور کر دیا۔ اس تصویر میں 79 سالہ ٹرمپ صاحب ایک پینگوئن کا ہاتھ تھامے، امریکی جھنڈا لہراتے ہوئے گرین لینڈ کے برفانی گلیشیرز کی طرف فاتحانہ انداز میں بڑھ رہے ہیں۔
    سائنس گئی تیل لینے، ڈیل ہونی چاہیے!
    دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین کے مطابق گرین لینڈ (قطب شمالی) میں پینگوئن نہیں پائے جاتے، لیکن ٹرمپ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ "جب صدر صاحب وہاں جائیں گے تو پینگوئن خود بخود وہاں ہجرت کر لیں گے”۔ تصویر کا عنوان ’پینگوئن کو گلے لگائیں‘ رکھا گیا ہے، جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ اب امریکی خارجہ پالیسی میں ٹینکوں اور میزائلوں کی جگہ ’پینگوئن کی جپھی‘ لے رہی ہے۔
    عالمی بحث اور ڈنمارک کی پریشانی
    اس پوسٹ نے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ڈنمارک کے حکام، جو پہلے ہی گرین لینڈ کو بیچنے سے انکار کر چکے ہیں، شاید اب سوچ رہے ہوں گے کہ کہیں اگلی تصویر میں ٹرمپ صاحب قطبی ریچھ (Polar Bear) کے ساتھ بیٹھ کر گرین لینڈ کے سودے پر دستخط نہ کر رہے ہوں۔
    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیرف کو روکنا تو محض ایک چال ہے، اصل منزل تو وہ برفانی جزیرہ ہے جسے صدر صاحب اپنا "سمر ہاؤس” بنانا چاہتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ پینگوئن ٹرمپ صاحب کو گرین لینڈ کے تخت تک لے جاتا ہے یا بیچ راستے میں ہی مچھلی کی تلاش میں غوطہ لگا دیتا ہے۔

     

    Related Posts

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    مقبول خبریں

    ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.