Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مریم نواز کا ‘گرین مشن’ رنگ لے آیا: لاہور کی ہوا میں 20 فیصد بہتری، بارش نہ ہونے کے باوجود سموگ کا گراف گر گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست اور مؤثر حکومتی اقدامات کے باعث لاہور کے فضائی معیار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نئے سال کے آغاز پر نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
    2025 کے بعد 2026 میں بھی شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں مسلسل بہتری کا رجحان برقرار ہے، جس کی تصدیق ایک تجزیاتی موازنہ رپورٹ سے ہوئی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق اگرچہ اس عرصے کے دوران بارشیں نہ ہونے کے برابر رہیں اور موسم خشک رہا، اس کے باوجود حکومتی اقدامات کی بدولت فضائی معیار میں واضح بہتری دیکھی گئی۔
    اکتوبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک لاہور کے مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 پوائنٹس کی بہتری ریکارڈ کی گئی، جبکہ مجموعی طور پر فضائی معیار میں 20 فیصد بہتری سامنے آئی ہے۔
    تجزیاتی رپورٹ کے مطابق سال 2025-26 کے 102 دنوں میں سے 60 دنوں میں فضائی معیار بہتر رہا، جو ماحولیاتی رجحان میں مثبت تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔
    اکتوبر 2025 میں لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 205 رہا جو اکتوبر 2024 کے 213 کے مقابلے میں 8 پوائنٹس بہتر تھا، اس دوران 16 دن بہتر ایئر کوالٹی کے رہے۔
    نومبر 2025 میں فضائی معیار میں غیر معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی، جب اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 261 رہا جبکہ نومبر 2024 میں یہ 453 تھا۔
    یوں 192 پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی اور 23 دن بہتر ایئر کوالٹی کے ریکارڈ ہوئے۔

    دسمبر 2025 میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 247 رہا جو گزشتہ سال کے 235 کے مقابلے میں 13 پوائنٹس زیادہ تھا۔
    تاہم اس کے باوجود شدید سموگ کے دوران 14 دن بہتر فضائی معیار کے رہے۔
    نئے سال کے پہلے مہینے جنوری 2026 کے ابتدائی 10 دنوں میں اوسط اے کیو آئی 192 رہا، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 220 تھا، اس طرح 28 پوائنٹس کی بہتری ریکارڈ کی گئی اور 7 دن بہتر ایئر کوالٹی کے رہے۔
    رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2025 کے دوران مجموعی طور پرایئر کوالٹی انڈیکس میں 68 پوائنٹس اور 22 فیصد تک بہتری آئی، جبکہ جنوری میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 9 میں سے 7 دنوں میں 33 پوائنٹس تک بہتری دیکھی گئی۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں میں کمی کے باوجود فضائی معیار کی بہتری حکومتی پالیسیوں اور سخت انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے۔
    ان اقدامات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، غیر معیاری ایندھن کے استعمال اور صنعتی اخراج کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں شامل ہیں۔
    ڈیٹا بیسڈ پالیسی سازی، فیلڈ مانیٹرنگ، جرمانوں کے مؤثر نظام، اسموگ اسکواڈز کی تعیناتی اور جدید آلات کے ذریعے آلودگی کے ہاٹ اسپاٹس پر بروقت ایکشن یقینی بنایا گیا۔
    تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی قوانین پر سخت عملدرآمد، ادارہ جاتی ہم آہنگی، بروقت فیصلوں، ٹریفک کنٹرول اور انڈسٹری ریگولیشن کے باعث 2025 کے اسموگ سیزن میں خطرناک کیٹیگری کے دنوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
    اس موقع پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح شہریوں کی صحت کا تحفظ ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ صاف ہوا کی فراہمی کے لیے اصلاحات کے ساتھ جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

    Related Posts

    آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ کی ننگرہار اور جلال آباد میں تباہ کن کارروائیاں، خوگانی بیس اور ڈرون اسٹوریج تباہ!

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.