اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر نور خان ایئربیس پہنچ گئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر پاکستان کے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز،چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے مہمان صدر کا استقبال کیا۔
UAE President Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan arrived in Pakistan today, where he was welcomed by Prime Minister Shehbaz Sharif and senior officials.
His presidential aircraft was escorted and given an aerial salute by Pakistan Air Force JF-17 Thunder fighter jets. pic.twitter.com/2JqZmZM12b
— Mintel World (@mintelworld) December 26, 2025
دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے ایجنڈے پر تجارت اور علاقائی استحکام کے حوالے سے بات چیت سرفہرست ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کو بتایا تھا کہ ’متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ، علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال اور اسلام آباد کے یو اے ای کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔‘دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ’صدر النہیان کا متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔ وہ اپنے وزراء اور سینیئر حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’امارات کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی گہرائی اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘

