Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    افغانستان سے انخلا پالیسی پر ہنٹر بائیڈن کی والد سابق صدرجو بائیڈن پرتنقید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:  امریکی صدر جو بائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن نے امیگریشن پالیسی اور افغانستان سے انخلا کے معاملے پر اپنے والد کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں تباہ کن ناکامی قرار دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے The Shawn Ryan Show کو دیے گئے ایک طویل انٹرویو میں کہی جو ساڑھےپانچ گھنٹے جاری رہا۔
    پچپن سالہ ہنٹر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کو فعال اور فائدہ مند امیگریشن کی ضرورت ہے مگر ایسے تارکین وطن نہیں چاہییں جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوں، وسائل پر بوجھ بنیں اور انہیں ان افراد پر ترجیح دی جائے جو حقیقی ہیرو ہیں اور بیس برس کی جنگ کے بعد اب بھی بحالی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں یا معاشرے کے کسی اور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
    جو بائیڈن کے دورِ صدارت میں کانگریس کے بجٹ دفتر نے اندازہ لگایا کہ ہر سال تقریباً 24 لاکھ تارکین وطن امریکہ میں داخل ہوئے، جبکہ گولڈمین سیکس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ان میں سے قریب ساٹھ فیصد نے سرحد غیر قانونی طور پر عبور کی۔ ہنٹر بائیڈن نے کہا کہ ان کے والد کی انتظامیہ نے سرحدی کنٹرول کے لیے ایک جامع قانون کی حمایت پر ری پبلکنز سے اتفاق رائے حاصل کر لیا تھا مگر سنہ 2024ء کے انتخابات سے چھ ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت کی اور اس قانون کی حمایت کرنے والے کسی بھی ری پبلکن کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی۔
    افغانستان کے معاملے پر ہنٹر بائیڈن نے سنہ 2021ء میں کابل سے امریکی انخلا کو واضح ناکامی قرار دیا اور کہا کہ اس عمل کو بہتر انداز میں انجام دیا جا سکتا تھا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انخلا کا فیصلہ بذات خود درست تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہیں تو اس کا الزام جرنیلوں یا دیگر اداروں پر ڈال سکتے ہیں مگر حتمی ذمہ داری ان کے والد پر عائد ہوتی ہے اور وہ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔
    ہنٹر بائیڈن کے مطابق صدر جو بائیڈن کا ماننا تھا کہ افغانستان میں بیس سال کا عرصہ کافی تھا اور وہاں مزید قیام امریکہ کے مفاد میں نہیں رہا تھا۔
    واضح رہے کہ امریکی فوج نے 30 اگست سنہ 2021ء کو افغانستان سے انخلا مکمل کیا جس کے ساتھ ہی سنہ 2001ء سے جاری تقریباً بیس سالہ فوجی موجودگی کا خاتمہ ہوا۔ اس انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے قریب داعش خراسان سے منسوب ایک خودکش حملہ ہوا جس میں 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ہزاروں افغان شہریوں کو نکالنے کی کارروائیاں جاری تھیں۔

    Related Posts

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے دو جہاز ضبط کرلئے

    مقبول خبریں

    ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.