اسلام آباد: بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

