اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پارٹی کے کردار سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی خواتین وِنگ کی صدر فریال تالپور اور دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

