Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈرون ٹیکنالوجی میں ‘بھالے’ جیسا وار: ترکیہ کا نیا اے آئی ‘مزراق’ ڈرون متعارف؛ جی پی ایس جیمنگ بھی اسے روکنے میں ناکام!

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے قیمتی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند رہے گی، پاکستان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صورتحال افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے حملے اور پاکستانیوں کے قتل عام کے بعد تبدیل ہوئی، یہ نہیں معلوم کہ نمائندہ خصوصی محمد صادق دوحہ مذاکرات میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔

     انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے ان تجارتی مقامات پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، جن میں معصوم پاکستانی شہید ہوئے، انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے یا اس کی سرپرستی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چند سال قبل جب طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تو اس وقت یقیناً ایک مثبت فضا تھی، مگر کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر مسلح گروہوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال کیے جانے سے صورتحال بدل گئی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا افغان عبوری حکام کے لیے پیغام واضح ہے کہ ان حملوں کو روکا جائے، ان مجرموں اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر شدت پسند دہشت گردوں کو قابو میں کیا جائے اور گرفتار کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کوئی غیر معمولی مطالبہ نہیں ہے، پاکستان کوئی غیر حقیقی چیز نہیں مانگ رہا بلکہ انہیں صرف ان کے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کر رہا ہے، جو انہوں نے دوحہ معاہدے کے تحت کیے تھے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور پولینڈ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، اور پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازع قانون سازی عالمی قوانین اور اصولوں کے خلاف ہے،پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت جاری رکھےگا۔

     

    Related Posts

    پی ایس ایل فائنل، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    14نکات بھیج دئیے ،فوجی آپریشن یاخراب معاہدہ، انتخاب امریکا کو کرنا ہے، ایران

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،عدم سہولیات پر اظہاربرہمی

    مقبول خبریں

    امن مذاکرات، امریکا کا جواب پاکستان کے ذریعے مل گیا،غور جاری، ایران

    پی ایس ایل فائنل، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    14نکات بھیج دئیے ،فوجی آپریشن یاخراب معاہدہ، انتخاب امریکا کو کرنا ہے، ایران

    آدھی رات کی ‘سوشل میڈیا یلغار’: 42 منٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 11 پوسٹیں

    جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی زندگی: ذاتی فیصلے، عوامی بحث اور بدلتی ترجیحات

    بلاگ

    جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی زندگی: ذاتی فیصلے، عوامی بحث اور بدلتی ترجیحات

     ایران کی کرپٹو سلطنت: طاقت، پابندیاں اور خفیہ مالیاتی نظام

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.