سیئول: موبائل کمپنی سیمسنگ نے اپنی اسمارٹ موبائل سیریز کے جدیدترین فائیو جی ہینڈ سیٹ ’سیمسنگ گلیکسی ایم 17، 5 جی لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ایم سیریز میں لانچ ہونے والا یہ کمپنی کا تازہ ترین فون ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے ایک آفیشل پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں اس کے ڈیزائن اور رنگوں کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ موبائل ای کامرس پلیٹ فارم ’ایمزون‘ پر دستیاب ہوگا۔
ہینڈ سیٹ کس تاریخ کو لانچ ہوگا؟
سیمسنگ کے اس اسمارٹ فون میں کئی خصوصیات بیان کی گئی ہیں جیسے 120Hz ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ’امولڈ‘ ڈسپلے ہوگی۔ اس میں 50 ایم پی کے مین لینس کے ساتھ ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہوگا۔
10 اکتوبر کو لانچ ہونے والے اس موبائل ہینڈ سیٹ کے لئے کمپنی نے ایمیزون پر ایک ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔ فی الحال اسمارٹ فون دو رنگوں (مون لائٹ سلور اور سیفائر بلیک) میں دستیاب ہوگا۔ سیمسنگ نے اس کا ایک الگ پیج بھی جاری کیا ہے جس میں کلیدی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
گلیکسی ایم 17، 5 جی کی اہم خصوصیات
سیمسنگ گلیکسی ایم 17، 5-جی میں 6.7 انچ کی سپر امولڈ ڈسپلے ہوگی جو گوریلا گلاس وکٹس سے محفوظ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اسمارٹ فون آئی پی 54 ریٹنگ کے ساتھ آئے گا۔ اس میں ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس پرائمری سینسر 50 ایم پی کا ہوگا۔ اس کے علاوہ اس میں 5 ایم پی کا الٹرا وائیڈ اینگل لینس اور 2 ایم پی میکرو سینسر ہوگا۔ کیمرہ او آئی ایس سپورٹ کے ساتھ آئے گا۔ فرنٹ میں 13 ایم پی کا کیمرہ ملے گا۔ ہینڈ سیٹ میں اے آئی پاسورڈ فیچر بھی ملیں گے۔ اس میں سرکل ٹو سرچ اور جیمنی لائیو جیسی خصوصیات ملیں گی۔ فون کی موٹائی 7.5 ملی میٹر ہوگی۔
سام سنگ گلیکسی ایم 17 فائیو جی کی قیمت
یہ فون گلیکسی ایم 16، 5-جی میں اپ گریڈ ہوگا۔ یہ اسمارٹ فون 35000 روپے کی ابتدائی قیمت پر لانچ کیا گیا تھا ممکن ہے کہ ایم آئی 17، 5-جی کی قیمت بھی 15000 روپئے سے کم ہوگی۔ حالانکہ فون کی آفیشیل قیمت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ہینڈ سیٹ کی قیمت 10 اکتوبر کو ہی سامنے آئے گی۔


