لاہور:(حافظ نعیم سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں فوری سیلاب متاثرین بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ۔
سیلاب متاثرین کیلئے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بھی قائم کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ڈیش بورڈ پر خود سیلاب متاثرین کی امدادکی مانیٹرنگ کریں گی سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں پلوں اور انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔
ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 27اضلاع،64تحصیل میں 3775موضع سیلاب سے متاثر ہوئے۔جبکہ سیلاب سے 63200پکے اور309684کچے مکانا ت متاثر ہوئے۔
سیلاب متاثرین کے سروے کیلئے ٹیم میں اربن یونٹ،ریونیو،زراعت اورآرمی کے نمائندے شامل ہوں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہحکومت سیلاب متاثرین کی بھر پورامداد کیلئے یکسو ہے۔حکومت کو سیلاب متاثرین تک خود پہنچنا چاہیے۔سیلاب متاثرین کو امداد کی ترسیل کیلئے زیادہ کیمپ اورپوائنٹس قائم کیے جائیں۔دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے۔مہر فرد کے نقصان کا ازالہ کریں گے،کوئی ریلیف سے محروم نہ رہے۔

