لاہور :(حافظ نعیم سے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے عالمی ہیرو ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباددی ہے اور ان کے لئےنیک خواہشات کا اظہارکیاہے ۔
اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ارشد ندیم کی محنت،لگن اور عزم نے ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم کو دنیا بھر میں سربلند کیا ہے۔پوری قوم دعاگو ہے کہ فائنل میں بھی ارشد ندیم شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کا نام مزید روشن کریں۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ارشد ندیم جیسے ہیروز نئی نسل کے لیے حوصلے اور امید کی علامت ہیں۔

