لاہور:(بیورو رپورٹ) صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے ڈاکٹر نثار چیمہ اور ذوالفقار چیمہ کی ملاقات گوجرانوالہ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر رانا ثنااللہ، خرم دستگیر، مدثر قیوم ناہرا، چوہدری عابد رضا اور راشد نصراللہ بھی موجود تھے۔
دریں اثناصدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے ممبر صوبائی اسمبلی محمود قادر خان نے بھی ملاقات کی ۔ دوران ملاقات مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر صوبائی صدر مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ بھی موجود تھے۔

