راولپنڈی:(خصوصی رپورٹ) اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی تحریری درخواست متعلقہ اداروں کو ارسال کی گئی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل انجم غفور کی جانب سے اعلی حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے کارکن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ممکنہ ہنگامہ آرائی کے خدشے کے پیش نظر، جیل کے اندر بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جیل کے اطراف پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کیے جانے کا امکان جبکہ تمام انٹری پوائنٹس پر نگرانی سخت کردی گئی ہے ۔جیل کے اندر موجود اہم قیدیوں کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے
کیا جیل کے باہر احتجاج ایک نیا سیاسی رخ لے گا؟
کیا یہ واقعی احتجاج ہے یا کسی بڑی حکمت عملی کا آغاز؟ کیا حکومت پیشگی ردعمل دے رہی ہے یا یہ محض خوف کی علامت ہے؟

