Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

      ناسا کے خلائی جہاز ’وائجر ون‘ نے انسانی تاریخ کا غیر معمولی سنگِ میل عبور کر لیا، زمین سے ’ایک نوری دن‘ کے فاصلے پر پہنچ گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’جی ٹی اے 6‘ نے ریلیز کے پہلے روز کتنے ارب ڈالرز کا بزنس کیا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیلے فورنیا :مشہور ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (جی ٹی اے 6) نے ریلیز کے پہلے ہی روز ایک ارب 84 کروڑ ڈالر کی آمدن حاصل کر لی ہے، جس کے بعد اس نے عالمی باکس آفس پر فلم ’دی اوڈیسی‘ کی مجموعی کمائی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
    گیمنگ انڈسٹری کے اعداد و شمار فراہم کرنے والے ادارے ’سینسر ٹاور‘ کے جمعرات کو جاری کردہ تازہ تخمینوں کے مطابق ’جی ٹی اے 6‘ کی ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ 90 لاکھ 50 ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں، جن سے مجموعی طور پر 1.84 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی۔
    اس کے مقابلے میں فلم ’دی اوڈیسی‘ نے جولائی میں ریلیز کے بعد دنیا بھر میں ایک ارب 80 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔
    رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک صرف فلم ’سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ’جی ٹی اے 6‘ سے زیادہ آمدن حاصل کی ہے، جس کا عالمی باکس آفس بزنس 2.5 ارب ڈالر رہا۔
    تاہم تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ ’جی ٹی اے 6‘ رواں سال کے اختتام تک تین ارب ڈالر سے زیادہ کی فروخت حاصل کر سکتی ہے۔
    سینسر ٹاور کے مطابق گیم کی مجموعی فروخت کا تقریباً 75 فیصد پلے سٹیشن جبکہ باقی 25 فیصد ایکس باکس کنسولز کے لیے ہوا ہے۔’جی ٹی اے 6‘ کے ریویوز پر عائد پابندی بدھ کو ختم ہونے کے بعد گیم کو ناقدین کی جانب سے تقریباً متفقہ طور پر سراہا گیا ہے۔
    ریویو ایگریگیٹر ویب سائٹ میٹا کرٹک پر 147 ناقدین کے جائزوں کی بنیاد پر گیم نے 100 میں سے 99 سکور حاصل کیا ہے، جس کے باعث اسے ویب سائٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کرنے والی گیم قرار دیا جا رہا ہے۔
    گیمنگ ویب سائٹ آئی جی این کے ایک ناقد نے اسے اپنی زندگی کا سب سے متاثر کن ویڈیو گیم قرار دیا، جبکہ ’گیم سپاٹ‘ نے اسے اوپن ورلڈ گیمنگ میں ڈویلپر کی سابقہ کامیابیوں کا نقطۂ عروج قرار دیا۔گیم کی مالک کمپنی ’ٹیک ٹو‘ کی تازہ ترین آمدنی رپورٹ کے مطابق جی ٹی اے فرنچائز کی مجموعی طور پر 48 کروڑ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں، جن میں سے 23 کروڑ 50 لاکھ کاپیاں صرف ’جی ٹی اے 5‘ کی ہیں۔
    کمپنی نے تاحال ’جی ٹی اے 6‘ کی پری آرڈرز سے متعلق اعداد و شمار جاری نہیں کیے، تاہم گزشتہ ہفتے اپنی آمدنی رپورٹ میں کہا تھا کہ گیم کے پری آرڈرز ابتدائی توقعات سے کہیں زیادہ ہیں۔
    دوسری جانب ویڈیو گیمز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود ’جی ٹی اے 6‘ کی فروخت میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ گیم کے سٹینڈرڈ ایڈیشن کی قیمت 80 ڈالر جبکہ اضافی فیچرز پر مشتمل الٹیمیٹ ایڈیشن کی قیمت 100 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر تک ویڈیو گیم ہارڈویئر پر صارفین کے اخراجات 2.9 ارب ڈالر رہے، جو 2025 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہیں۔

    Related Posts

    ’’کوئین سے محض 48 روز بعد تاج چھین لیا گیا’’

    ’’تہذیبی مکالمے’’ کی بجائے بھارتی میڈیا مصدق ملک اور اہلیہ کی کوریج میں مصروف، وفاقی وزیر کی حاضر جوابی نے لاجواب کردیا

    چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

    مقبول خبریں

    ’’کوئین سے محض 48 روز بعد تاج چھین لیا گیا’’

    ’’تہذیبی مکالمے’’ کی بجائے بھارتی میڈیا مصدق ملک اور اہلیہ کی کوریج میں مصروف، وفاقی وزیر کی حاضر جوابی نے لاجواب کردیا

    چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

    چکوال: تلہ گنگ روڈ حادثہ، جاں بحق دونوں افراد کی شناخت ہوگئی، ڈی پی او کا نوٹس، ٹرالر ڈرائیور گرفتار

    ’’ قسمت کا چھکا ’’پاکستان نیا بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ چیمپئین، بھارت سے برداشت نہ ہوا

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.