لاہور:پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 9 افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری۔
محمد عاصم کو ڈی پی او چکوال، کاشف ذوالفقار کو سی پی او پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔
شاہد احمد خان ڈی پی او بھکر جبکہ شہزاد رفیق اعوان ایس پی سروے اسپیشل برانچ تعینات، رانا زاہد حسین کو ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور مقرر کر دیا گیا۔
حسن فاروق کی ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور تعیناتی، غلام حسین چوہان کو اے آئی جی لیگل سی پی او پنجاب مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہد رشید ایس پی انوسٹی گیشن خانیوال کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو فیصل آباد جبکہ مرزا انجم کمال بیگ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو کو بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد مقرر کیا گیا ہے۔
تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے.


