امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایوانِ نمائندگان (House of Representatives) پر ڈیموکریٹس کے کنٹرول سے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) کی سیاسی و قانونی مشکلات میں شدید اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کے باعث پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے (Impeachment) کی کارروائیوں میں تیزی آنے کی توقع ہے، جبکہ ڈیموکریٹس کو اس سلسلے میں متعدد ریپبلکن اراکین کانگریس کی حمایت بھی حاصل ہو سکتی ہے۔ سینیٹ اور ایوان کے اراکین ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلہ ساز عمل، کانگریس کو پیشگی اعتماد میں نہ لینے، عسکری حکمتِ عملی اور جنگ پر اٹھنے والے بھاری اخراجات سے متعلق وزیرِ جنگ سے جواب طلبی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد کسی ڈیموکریٹ نے نہیں بلکہ ستمبر 2026ء میں خود ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی (Thomas Massie) نے پیش کی تھی۔ اس وقت ریپبلکن قیادت نے مواخذے کی اس قرارداد پر ممکنہ ووٹنگ کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے ایوان کا اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ہی ملتوی کر دیا تھا، تاہم اب ایوان کا کنٹرول تبدیل ہونے کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔

