امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ امیدوار ڈیب ہالینڈ نے کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔ وہ کسی امریکی ریاست کی گورنر منتخب ہونے والی پہلی مقامی امریکی خاتون بن گئی ہیں۔ انہوں نے ریپبلکن حریف گریگ ہل کو شکست دی۔ 65 سالہ ڈیب ہالینڈ کا تعلق لگونا پیوبلو قبیلے سے ہے۔
خبر رساں ادارے انے بدھ کو ووٹوں کی گنتی کے دوران ہی ان کی کامیابی کا اعلان کردیا تھا۔ ڈیب ہالینڈ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دورِ حکومت میں وزیر داخلہ رہ چکی ہیں۔ وہ امریکا کی تاریخ میں کابینہ کی پہلی مقامی امریکی وزیر بھی تھیں۔ جس ریاست یعنی نیو میکسیکو کی وہ گورنر منتخب ہوئی ہیں، وہاں مقامی امریکی باشندوں کی آبادی تقریباً 12 فیصد ہے۔
انتخابی مہم کے دوران ڈیب ہالینڈ نے اپنی زندگی کے مشکلات بھرے حالات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اکیلی ماں کی حیثیت سے میڈیکیڈ صحت پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم 30 سال کی عمر میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیو میکسیکو: ڈیب ہالینڈ امریکا کی 250 سالہ کی پہلی ریڈ انڈین گورنر منتخب

