پسرور (محمد اشفاق – بے نقاب نیوز اردو)
پسرور میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ماں جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمی نوجوان کو فوری طور پر سول ہسپتال پسرور منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع نے جاں بحق خاتون اور زخمی نوجوان کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ:جاں بحق خاتون: 45 سالہ شمیم اختر زوجہ قمر الدین، سکنہ جامکے چیمہ زخمی نوجوان: 19 سالہ سلمان قمر ولد قمر الدین


